فوڈ اتھارٹی کے ہوٹلوں،سویٹس شاپس پر چھاپے ، جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے ہوٹلوں،سویٹس شاپس پر چھاپے ، جرمانے

ملتان،ڈیرہ غازی خان (لیڈی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حسین آگاہی چوک میں سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو پروڈکٹس کی مکمل لیبلنگ نہ ہونے ، پیکنگ مٹیریل کی صفائی نہ ہونے ، فریزر میں موجود اشیاء کی لیبلنگ نہ ہونے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح پرانا شجاع آباد روڈ مہے والا میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے ، فوڈ ہینڈلرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے ، کچن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ میاں چنوں میں سپائسز یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار، مرچوں کو گندے فرش پر سٹور کرنے پر 40 ہزار روپے جبکہ بیکری کو پانی کی سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ، واٹر فلٹریشن سہولت نہ ہونے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید اڈہ 86 ڈبلیو بی ملتان روڈ میلسی میں ہوٹل کو آلودہ فریزر میں خوراک کی سٹوریج اور صفائی نہ ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان،مظفرگڑھ اور راجن پور میں کئی فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،معیار بہتر نہ ہونے پر ریسٹورنٹس،ملک شاپس،بیکریوں کو بھاری جرمانے عائد،7 کلو مضر صحت برفی،6 کلو ایکسپائرڈ بسکٹس،3 کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف،کلیم چوک کوٹ چھٹہ ڈی جی خان میں 2 ملک شاپس کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے ،ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد،مین بازار شاہ جمال،محمود کوٹ روڈ پر واقع 2 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے ،ایکسپائرڈ بسکٹس فروخت کرنے پر بھی 22 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں