زکریا یونیورسٹی کی سینئر پروفیسر کے گھر دھاوا، دھمکیاں

زکریا یونیورسٹی کی سینئر پروفیسر کے گھر دھاوا، دھمکیاں

ملتان (کرائم رپورٹر)مسلح افراد کا زکریا یونیورسٹی کی سینئر پروفیسر کے گھر حملہ ،دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے ۔

بی زیڈ یونیورسٹی کی سینئر پروفیسر نے پولیس تھانہ بی زیڈ کو اطلاع دی کہ ان کے خاوند کی چند ماہ قبل ڈیتھ ہوگئی جسکے بعد وہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر ہیں گزشتہ روز ان کے گھر دس سے بارہ مسلح افراد نے حملہ کیا اور ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر خالی کرنے کا کہا پولیس نے خاتون پروفیسر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں