خانیوال ،کالونی نمبر تین کا سیوریج سسٹم تباہ، گلیاں جوہڑ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کالونی نمبر تین کا سیوریج سسٹم تباہ، گلیاں جوہڑ بن گئے ،گندگی اور گندا پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل گیا، امراض پھیلنے لگے ، علاقہ مکین کسی مسیحا کے منتظر۔
کالونی نمبر3کا سیوریج نظام تباہ ہونے سے تمام گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں جس سے بھر میں موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق سینٹری ورکر علاقہ سے غائب رہتا ہے اور کئی بار شکایات بھی درج کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے اپیل ہے کہ سیوریج کا مسئلہ حل کرایا جائے ۔