سرکاری اراضی پر فش فارمز ، قابض مالکان کی ڈی سی سے ملاقات

سرکاری اراضی پر فش فارمز ، قابض مالکان کی ڈی سی سے ملاقات

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)رکھ علی پور سرکاری اراضی پر بنائے گئے فش فارموں کے قابض مالکان نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔نائب تحصیلدار قانونگوئی مراد آباد چودھری شکیل احمد،پٹواری رائے حسن محمود،کالونی برانچ کلرک سلمان بشیر نے موضع کا رقبہ،سرکاری لاٹوں کی تعداد ،مقبوضہ مالکان اورپٹہ داروں کے بارے میں بریفننگ دی۔فش فارم مالکان کا موقف تھا کہ انہیں پچاس سے ساٹھ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے رقبہ پٹہ نیلامی پر دیا جائے اور فش فارمنگ کی اجازت بھی دی جائے تاکہ وہ بلا خوف وخطر روزگار کر سکیں۔ضلعی انتظامی حکام نے شرکاء کو بتایا کہ ریونیو اور قوانین سے ہٹ کر کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جا سکتا ،تاوان کی وصولی اور غیر قانونی قبضوں کی واگزاری ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ۔پٹہ داروں نے حکومتی شرائط پر عمل پیرا ہونے کے بجائے لاٹوں کو فش فارمنگ کے لیے غیر قانونی طور پر تیسرے فریق کو دیدیا ہے ، ان کیخلاف بھی ضابطہ کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔نائب تحصیلدار چودھری شکیل احمد نے بتایا کہ مختلف فش فارموں سے تیرہ لاکھ مالیت کی مچھلی نکال کر فروخت شدہ رقم بینک میں جمع کرا دی گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں