منشیات کیسز،ایک مجرم کو9،دوسرے کو 5سال قید بامشقت
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن رائے لیاقت علی کھرل نے منشیات کے دو مختلف مقدمات کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے مجرم سید اعجازحسین شاہ کو 9سال قیدبامشقت اور۔۔۔
80ہزار روپے جرمانہ جبکہ مجرم محمدشہباز کو5سال قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزاء کاحکم دیا ،عدم ادائیگی پر مزید6ماہ قید بامشقت بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں یکم مئی 2024کومظفرگڑھ کے رہائشی سید اعجاز شاہ ولد عبدالرزاق حسین شاہ کو مشکوک حالت میں دیکھ کر جامہ تلاشی لینے پر 1560گرام منشیات برآمد کی جس کامقدمہ محمدضیائالرحمان ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر612/24بجرم 9C درج کرلیاتھا جبکہ دوسرے استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ ادو کی حدود شمالی پھاٹک کے قریب پولیس گشت کے دوران محمد شہباز ولد محمد شریف کو مشکوک حالت میں پاکر جامہ تلاشی لینے پر 1292گرام چرس برآمد کرلی جس کا مقدمہ محمدنواز ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔تھا ۔پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادونے ملزموں کی تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کئے تھے ۔