بچوں کی لڑائی پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا،فائرنگ، 1زخمی

 بچوں کی لڑائی پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا،فائرنگ، 1زخمی

وہاڑی (خبرنگار )تھانہ سٹی کی حدود گیارہ ڈبلیو بی پاسکو گودام والی گلی میں بچوں کی لڑائی پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا،فائرنگ۔

، بیوہ کا بیٹا زخمی۔بیوہ حسینہ بی بی اپنے بیٹے بابر علی ، بھائی خادم حسین ، محمد انور ، ناصر علی ، قیصر علی سمیت اپنی بیٹیوں کے ہمراہ پریس کلب آ کر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ غنڈہ گرد عناصر محسن سکھیرا کے بچوں نے میرے بیٹے شاکر علی کو قریبی دربار پر معمولی تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر بچوں کا جھگڑا ختم کروا کر میں اپنے بیٹے شاکر اور بابر علی کو گھر واپس لے گئی ، دو گھنٹے کے بعد محسن ، ندیم دیما ، حیدر علی ، محمد بلال ، عدنان ، محمد حسین و دیگر نے میرے گھر پر دھاوا بول دیا، سیدھی فائرنگ کردی ، میرا 15 سالہ بیٹا بابر علی شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے چار ملزم گرفتار کرلئے ،اب ملزموں کے ساتھی قانونی کارروائی روکنے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں،میں ایک بیوہ ہوں، یہ عادی مجرم ہیں ،وزیر اعلیٰ آئی جی ودیگر حکام سے اپیل ہے کہ انصاف اور تحفظ دلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں