وہاڑی بھی سموگ کی لپیٹ میں ،سانس لینا دشوار
وہاڑی ( خبرنگار ) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح وہاڑی کو بھی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
،فضا میں سموگ کی وجہ سے دھند چھائی رہی جس سے نہ صرف سانس کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عام شہری بھی کھانسی ،آنکھوں میں جلن ،بخار اور نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ماسک کی پابندی کرنے کے احکامات تو جاری ہو گئے لیکن ان پر عمل درآمد ہوتا ہوا کہیں دکھائی نہیں دیا جس پر شہریوں مقصود بابر خاور ابرار شاہد منور بشیر عبداللہ تحسین و دیگر نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو سموگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ماسک کی پابندی یقینی بنائیں ۔