ڈی سی آفس میں انسداد سموگ مہم بارے تیسرا اجلاس

ڈی سی آفس میں انسداد سموگ مہم بارے تیسرا اجلاس

ملتان(وقائع نگار خصوصی،کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس میں مسلسل تیسرے روز سموگ کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ڈپٹی کمشنر حامد سندھو کا نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو فضائی الودگی سے بچانے کے لیے بلاتعطل حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ شہریوں میں ماسک کی تقسیم بھی جاری ہے ، فصلوں ککی باقیات کو آگ لگانے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں، چند روز میں سموگ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔دوسیر طرف ترجمان ہائی وے پٹرول ملتان ریجن ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ ملتان ریجن میں پی ایچ پی نے شاہرات پردھواں چھوڑ کر سموگ اور فضائی آلودگی میں اضافہ کا سبب بننے والی 2 ہزار 3سو 40 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 7لاکھ 3ہزار 7سو 20روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ پی ایچ پی نے شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مد میں 4ہزار5سو48ای چالان کئے اور 17976200 حاصل ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں جمع کرایا گیا۔کم عمر پر3 سو49اورہائی وے پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے افراد کے 2ہزار 2 سو75چالان بھی کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں