کھیلتا پنجاب ، گریجویٹ گرلزکالج کی پہلی اور دوسری پوزیشن

کھیلتا پنجاب ، گریجویٹ گرلزکالج کی پہلی اور دوسری پوزیشن

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )کھیلتا پنجاب میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی پہلی اور دوسری پوزیشن 50ہزار نقد انعام بھی حاصل کیا۔

تفصیل کے مطابق کھیلتا پنجاب کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی ٹیم نے بیڈمنٹن کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ٹیم کیپٹن صدف حبیب اور مریم ظہور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور 50 ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا گیا جبکہ ایتھلیٹکس میں کالج کی ٹیم رنر اپ رہی اور بیس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا عوامی حلقوں نے انسٹرکٹر عائشہ رزاق اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں