میپکو کاآپریشن ، مزید 14بجلی چور پکڑے گئے ،جرمانے
ملتان (خصوصی رپورٹر) ایس ڈی او میپکو سکندرآباد سب ڈویژن اصغر ظہور کا بجلی چوروں کیخلاف ایک اور کریک ڈائون،مزید 14بجلی چورپکڑ لئے ،لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد ۔
بتایا گیا ہے ایس ڈی او سکندرآباد اصغر ظہورخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف بستیوں و علاقوں میں خود سخت چیکنگ کی اور چاہ موے والا کے رہائشی صارف فتح محمد میو’ چاہ ڈانور والا کے سعید احمد کنیرا’چاہ سردار والا کے اعجاز شاہ’جھنڈی ڈموری مٹوٹلی کے محمد اسلم میو’بستی سیفل والا اوباڑہ شمالی کے غلام یٰسین بستی جندو شاہ موضع گنویں کے آصف علی’بستی کھاکھڑی موضع شیخ پور شجرا کے شاہد حسین‘ بستی حاجی شاہ والا کے ممتاز حسین دھول’بستی لودھی والا مٹوٹلی کے محمد ارشد میو’چاہ گامے والا کے محمد صدیق’چاہ وڈن والا کے اللہ ڈتہ رونگھا اور بستی جندوشاہ موضع گنویں کے رہائشی صارف صابر علی شاہ کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔مزید براں ہائوسنگ کالونی کے رہائشی صارف فاروق قریشی اور رفیق احمد کو بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ’یہ دونوں صارف اپنے میٹرز ٹمپرڈ کرکے بجلی چوری کررہے تھے۔تمام بجلی چورو ں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں شجاع آباد تھانہ صدر‘ تھانہ سٹی اور راجہ رام کو استغاثے بھجوا دئیے گئے ہیں اور رولزکے مطابق مجموعی طور پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں۔