سکولوں کے تمام اساتذہ کو کمپیوٹر سکلز سکھانے کا فیصلہ،پلان تیار
ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں کے تمام اساتذہ کو کمپیوٹر سکلزسکھانے کافیصلہ ، میٹرک کے امتحانات کے بعد ٹریننگ کا عمل شروع ہوجائے گا ۔
بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکولز نے اساتذہ کو کمپوٹرسکلز سکھانے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے پلان تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق میٹرک امتحانات کے بعد پرائمری سکول تا ہائی سکول ٹیچرز کی پنجاب انفارمیشن بورڈ، مائیکرو سافٹ اور برٹش کونسل کے اشتراک سے قائدا کیڈمی کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی اور اساتذہ کو سافٹ سکلز سکھائی جائیں گی، پی ایس ایس اور ای ایس ٹی کی ٹریننگ کا دورانیہ ایک ماہ رکھا گیا ہے جبکہ ایس ایس ٹی کو 2 ہفتوں کی ٹریننگ دی جائے گی، تمام ٹیچرز کو محکمہ ایجوکیشن کے زیر استعمال ایپس سکھائی جائیں گی، ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ٹیچرز کو اسناد دی جائیں گی۔عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی کمپیوٹر ٹریننگ کے بعد تدریسی عمل میں بہتری آئے گی۔