سموگ سے بچاؤ کی آگاہی کیلئے واک، ماسک تقسیم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا، خبرنگار) سموگ سے بچاؤ کی آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا ۔
جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے کی آگاہی واک شہریوں میں سموگ بارے آگاہی پمفلٹس اور فیس ماسک تقسیم کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے واک کا مقصد عوام میں سموگ کے نقصانات، فضائی آٍلودگی سے بچاؤ کی تدابیر بارے آگاہی دینا ہے ۔