مظفر گڑھ،تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد علاقے کلیئر
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سی او میونسپل کارپوریشن کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن،متعدد علاقوں سے صفایا، دکانداروں کا روڈ پر رکھا سامان ضبط،سٹالز،ریڑھیاں ہٹانے کیلئے وارننگ جاری کی گئی۔
تفصیل کے مطابق چیف آفیسر وقاص گجر کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کچری چوک،ٹریفک چوک،جھنگ موڑ،ڈی جی خان روڈ و گردونواح میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے آگے غیر قانونی طور پر رکھا سامان ضبط کرلیا اور روڈ کے اطراف پر تجاوزات کو ہٹا کر روڈ کو کھلا کردیا ۔ چیف آفیسر وقاص گجر کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات سے درپیش مسائل کے سدباب کے لئے کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ،تمام دکاندار اپنی دکانوں کے آگے لگے تھڑے ،سٹالز اور ریڑھیاں ہٹا لیں جلد شہر بھر میں بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔