بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ،میاں عمران دھنوتر

 بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ،میاں عمران دھنوتر

مونڈکا(نامہ نگار)بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جبکہ حکمران طبقہ جھوٹ بول کر آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

 ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی ایسے ہے جیسے ابلتے پانی کی ہانڈی سے دھواں برآمد ہو رہا ہو ،مصنوعی تیزی دکھا کر بیوقوف بنایا جارہا ہے ،ہوش کے ناخن لیں اورعوام کو ریلیف دیں۔تحریک انصاف ضلع مظفر گڑھ کے سابق سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271 میاں عمران دھنوتر نے حلقہ کی معزز شخصیات مہران سعید ملک ،سابق امیدوار چئیر مین یونین کونسل بستی کھاڑک ملک اعظم کھاڑک و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ۔ موجودہ حکومت بد دیانتی کر کے اقتدار میں آئی،اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کرسکیں،ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے ،مہنگائی کا جن سر چڑھ بول رہا ہے ،گھی پچاس فیصد سے زائد مہنگا ہو گیا ہے ،آئی ایم ایف کا غلام طبقہ ناجائز ٹیکس لگا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں