رانا ریاض سرور پاکستان مسلم لیگ میں شامل
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وہاڑی کی ممتاز سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت رانا ریاض سرور باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے چودھری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی جماعت پاکستان کی ترقی و سلامتی کی ضامن ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔