ملتان پیرامیڈاولمپکس سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
ملتان(لیڈی رپورٹر )3دسمبر افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے موقع پر سوسائٹی فار سپیشل پرسنز نے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ‘‘ ملتان پیرالمپکس سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروا ہمدانی نے بطور چیف گیسٹ، فیسٹیول میں شرکت کی اور افتتاح کیا۔ پیرالمپکس سپورٹس فیسٹیول میں خصوصی افراد نے مختلف گیمز، کھیلوں میں حصہ لیا، جس میں ویل چیئر کرکٹ، ویل چیئر ریسز، لڈو اور خواتین باہم معذوری کے ہاتھوں سے بنی مختلف مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے گئے ۔ فیسٹیول میں ڈی جی نادرا ملتان، کی طرف سے افراد باہم معذوری کی سہولت کے لیے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا بھی اہتمام کیا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینک آف پنجاب، دبئی اسلامک بینک، ایم سی بی اسلامک بینک، کی طرف سے بھی افراد باہم معذوری کی سہولت کے لیے فیسٹیول میں سٹالز لگائے گئے دوران فیسٹیول ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے بھی خصوصی طور پر وزٹ کیا اور افراد باہم معذوری سے ملاقات کی دیگر مہمانان جن میں عبدالعزیز خان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز صاحبان، ڈی جی نادرا ملتان، ڈی ایس پی و ٹیم پولیس تحفظ مرکز ملتان، اسد خان، آپا زہرہ سجاد زیدی، محمد افضل سپرا، میڈم طاہرہ نجم، اپواء ٹیم، TZP ٹیم، سی ای او کلین سول، ٹیم سوسائٹی فار سپیشل پرسنز، صدر زاہدہ حمید قریشی، آصف اقبال، عارف انور مہران، عمر فاروق، رانا عارف، عدنان ناصر سمیت افراد باہم معذوری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔