زرعی یونیورسٹی معذورافراد کی سہولت کیلئے کوشاں،ڈاکٹر سلمان
ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ پروگرام میں یونیورسٹی کے معذور طلباء و طالبات فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی۔
شرکاء نے یونیورسٹی کی جانب سے معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ کنویئنر کمیٹی ڈاکٹر سلمان قادری اور سیکرٹری ڈاکٹر عثمان جمشید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جامع معذور افراد کو وظائف کے ذریعے تعلیم اور رہائش میں مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ معذور افراد کی سہولت کے لئے یونیورسٹی کی تمام بلڈنگز میں داخل ہونے کے لیے ریمپ موجود ہیں، پہلی اور دوسری منزل پر جانے کے لیے ویل چیئر اسیسیبل لفٹ بھی فعال ہیں۔