منشیات سمگلر گرفتار،25 کلو 685 گرام ہیروئن برآمد

منشیات سمگلر گرفتار،25 کلو 685 گرام ہیروئن برآمد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار )منشیات سمگلرخالد خان پٹھان گرفتار، 25 کلو 685 گرام ہیروئن برآمد۔ ایس پی انویسٹی گیشن شبیر احمد وڑائچ نے ایس ڈی پی او صدر اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ اوکے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ۔۔۔

پولیس خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات فروش خالد خان پٹھان پل اصطبل کی جانب سے آ رہا ہے جس پر پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چک 157/10Rنزد بختیاری پٹرول پمپ سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا اور01 کروڑ 30 لاکھ مالیت کی 25 کلو 685 گرام ہیروئن برآمد کی، منشیات سمگلر عرصہ سے منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث اورمختلف علاقوں میں سپلائی دیتا تھا ، خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ملک سعید احمد اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں