مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتوں میں شہر لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ،پولیس کانسٹیبل،شہری ، موٹرسائیکلیں غائب، ڈاکوؤں نے آڑھتی کو لوٹ لیا۔
تفصیل کے مطابق تھا نہ سٹی کی حدودمیں وارڈ نمبر8کے رہائشی تونسہ بیراج پٹرولنگ چوکی کے کانسٹیبل محمدراشد شاہ کی گزشتہ روز ریلوے سٹیشن پر کھڑی،موضع درگھ کے محمد جنید کشک کی بیکری کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ غلہ منڈی کے آڑھتی عبدالباسط نیازی تونسہ بیراج سے اپنے دوست مشتاق سمراء کے ہمراہ موٹرسائیکل پر واپس آرہاتھاکہ چکر دری کے قریب3 ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر 51 ہزار روپے نقدی، 40 ہزار مالیت کا موبائل فون اور ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔