جدہ جانیوالے مسافر کے سامان سے پسٹل کی گولیاں برآمد

جدہ جانیوالے مسافر کے سامان  سے پسٹل کی گولیاں برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر )اے ایس ایف نے ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے پسٹل کی گولیاں برآمد کرلیں ۔

نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ بہاولپور کا رہائشی علی رضا ایئر پورٹ پہنچاتو دوران چیکنگ اے ایس ایف نے کندھے پر موجود بیگ کی تلاشی کے دوران پسٹل کی آٹھ گولیاں برآمد کیں ایف ایس ایف حکام نے مسافر کا تحریری بیان لیا جس میں گولیاں دانستہ طور پر پائی جانے کی معافی نامہ کے بعد گولیاں ضبط کرلیں اور مسافر کو فلائٹ میں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں