پولیس کا محنت کش کے گھر پر دھاوا، بچوں پر تشدد، توڑپھوڑ

پولیس کا محنت کش کے گھر پر دھاوا، بچوں پر تشدد، توڑپھوڑ

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی ) تھانہ ٹبہ سلطان پور کے پولیس اہلکار وں نے وارڈ نمبر 5 ٹبہ سلطان پور میں محنت کش لیاقت بلوچ کے گھر پر دھاوابول دیا، فون چھین لئے ،دروازے ،شیشے ،سکیورٹی کیمرہ توڑ دیا،موٹرسائیکل لے گئے ۔

لیاقت بلوچ نے اہالیان علاقہ محمد علی،محمد امجد،صوفی اصغر،غلام محمد،محمد رضوان،محمد عدنان،محمد عمران،محمداسلم،عبدالرشید،محمد اکرم شاہ،محمد عباس ودیگر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ لیاقت بلوچ اور انکی فیملی شادی کی تقریب میں تھے اور گھر پر کوئی نہیں تھا ،مقامی پولیس اہلکار دروازے اور تالے توڑ کر گھر میں گھس گئے ، لیاقت بلوچ کی بھابھی کو ڈرایا دھمکایا ،بچوں پر تشدد کرکے کمرے میں بند کر دیا ، محنت کش لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے کہنے پر پولیس نے ہمارے ساتھ غنڈا گردی کی ہے ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی انصاف دلائیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں