واسا نادہندگان کیخلاف ایکشن،مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل

واسا نادہندگان کیخلاف ایکشن،مانیٹرنگ  کمیٹیاں تشکیل

ملتان(وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسروں کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے۔

 ڈائریکٹر ریکوری عبدالسلام تمام ریکوری افسر و سرکل انچارجز کو دیئے جانے والے ٹارگٹ،ٹاسک اور کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہے ہیں تمام ریکوری افسروں کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے تمام ریکوری افسروں کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا دیئے جانے والے ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ روز فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی اس دوران تمام سرکل انچارجز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیفالٹرز کے اکاؤنٹس کی پراگریس جس میں واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر ایشوز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام کمرشل نادہندگان کے سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کئے جانے والے کنکشنوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گزشتہ روز تمام سرکل انچارجز نے 27 لاکھ روپے سے زائد روپے کی وصولی کرنے ، 153 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی رپورٹ پیش کی ڈائریکٹر ریکوری عبدالسلام نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور رواں مہینے بھی زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں