اسرائیلی مظالم پرمسلم امہ کی خاموشی سمجھ سے بالا تر، خالد محمود

اسرائیلی مظالم پرمسلم امہ کی  خاموشی سمجھ سے بالا تر، خالد محمود

میلسی (نامہ نگار )مرکزی عیدگاہ میلسی کے امام العیدین قاری خالد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ لبنان اور شام میں اسرائیل نے۔

 ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے اور امت مسلمہ کا ضمیر سویا ہوا ہے ،مسلم امہ کی خاموشی سمجھ سے بالا ترہے ، جو خون بہایا جارہا ہے اس سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے لیکن مسلمان پتہ نہیں کیوں سوئے ہوئے ہیں،اللہ تعالیٰ کی طرف سے پکڑ ہوئی تو کسی کو کہیں نجات نہیں ملے گی،امت مسلمہ کا جو کردار ہے ہمارا بھی وہی ہے ،پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے ، اس لیے پاکستان کو فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہیے ۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کا کردار بھی مذمت تک محدود ہے۔ ،یہ ادارے اسرائیل کے مظالم اور بربریت رکوانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں