بستی ملوک میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشان

ملتان(کرائم رپورٹر)بستی ملوک و گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں گزشتہ روز نواحی علاقہ قادر پور لاڑ میں آوارہ کتے نے حملہ کرتے ہوئے 12سالہ سبحان ولد عبداللہ کو شدید زخمی کردیا المیہ یہ ہے۔
کہ بستی ملوک و نواحی علاقہ جات کے کسی بھی بیسک ہیلتھ یونٹ میں کتا کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے ۔ شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کتا مار مہم شروع کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے اور بیسک ہیلتھ یونٹس میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔