سیوریج ونکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا سیوریج اور نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے پرانے نادرا آفس والی گلی اور ملحقہ علاقے کا ہنگامی دورہ۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے جائے شکایات کے معائنہ کے دوران سی او میونسپل کمیٹی کو سیوریج ونکاسی آب کی شکایات کے فوری ازالہ کا حکم دیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی اور اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی بھی انکے ہمراہ تھیں ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے سیوریج، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی عوامی شکایت کے ازالہ کے حوالے سے پورے علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل افسروں کو موقع پر عوامی شکایت کے فوری ازالے کا حکم دیا ۔دریں اثنا ڈی سی لبنیٰ نذیر نے گاگن ہٹہ ہائی سکول میں ارلی چائلڈ کیئرایجوکیشن کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی، بنیاد پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے فرنیچر اور سٹڈی میٹریل کا تفصیلی معائنہ کیا ۔انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے بنیاد پروگرام کے تحت تین مراحل میں 554 سکولوں میں ارلی چائلڈ کئیر ایجوکیشن کلاسوں کا اجرا کیا گیا ہے ،تین سے پانچ سال کے بچوں کا معیار تعلیم بہتر کیا جا رہاہے ۔