چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

ملتان(کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں سکندر کے گھر سے دو ڈاکو نقدی ڈیڑھ لاکھ سمیت آدھ تولہ زیور و چار تولہ چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں محمد عدیل سے دو ملزم نقدی پندرہ ہزار و دوموبائلزفونز لوٹ کر فرار ،تھانہ چہلیک کے علاقے میں سمیرا سجاد سے موبائل چھین لیا گیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد اسلام سے دو ڈاکو پندرہ ہزار لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے میں عبدالوحید سے نامعلوم ملزموں نے نقدی گیارہ ہزار سمیت دوموبائل فونز لوٹ لئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محسن محمود سے مسلح ملزموں نے موبائل چھین لیا ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں جھپٹا مارکر ولایت مسیح کا موبائل لے گئے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں ملک نذر عباس سے نقدی و موبائل سہیل حسین سے موبائل چھین لیا گیا ۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں شعیب الرحمان سے نامعلوم ملزموں نے موبائل لوٹ لیا ۔ محمد اسحاق ،قاسم مختیار ،محمد رمضان ،محمد طارق ،عبدالجبار ،غلام عباس ،نسرین مائی ،محمد اقبال ،محمد شہباز ،محمد عارف ،محمد شہزاد ،امجد حسین ،عمران ، محمد احمد ، کامل زیدی ، محمد عمران ،امیر حمزہ ، اریبہ اصغر ،ذوالقرنین ،مسرو ر،شمس الرحیم ،عمر حیات ،شفیق اور مدنی کے طلائی زیورات ،نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز سمیت دیگرقیمتی سامان چوری ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں