منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن شراب کی 3بھٹیاں پکڑی گئیں

منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن  شراب کی 3بھٹیاں پکڑی گئیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،3شراب کی بھٹیاں کی پکڑی گئیں،۔

تینوں شراب فروشوں کوبھی دھرلیا گیا، تفصیل کے مطابق پولیس صدرکوٹ ادو نے پتل غربی میں عصمت اللہ چانڈیہ کی شراب کی چالو بھٹی پکڑلی جبکہ دوسری کاروائی میں بیٹ قائم والا پل مگسن کے قریب کھجوروں کے باغ میں لگی سعید رند کی شراب کی چالو بھٹی بھی پکڑلی،پولیس دائرہ دین پناہ نے کارروائی کے دوران احسانپور میں عبدالعزیز عرف فوجی مشوری کی بیٹھک میں لگی شراب کی چالو بھٹی بھی پکڑ لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں