ٹریفک پولیس کی ’’ویگو کلچر ‘‘کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر؛نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسماعیل کھاڑک کی زیرنگرانی ٹریفک قوانین پرعملدرآمداور۔۔۔
غیرقانونی رحجانات کی روک تھام کے لیے ویگوکلچرکے خاتمہ کے لیے خصوصی مہم جاری ہے ۔ڈی پی اواسماعیل کھاڑک نے اجلاس میں کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہے ،اس مقصدکے حصول کے لیے ویگوکلچرخاتمہ مہم کے تحت گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن، جعلی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے استعمال کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے تاہم دیکھا گیا کہ ویگو کلچر کے تحت کچھ افراد اپنی گاڑیوں پر غیر قانونی پولیس لائٹس، کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس نصب کرتے ہیں جو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اس رجحان کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے اور عام شہریوں میں احساس عدم تحفظ پیدا ہوتا ہے ۔