ڈی سی کااجتماعی شادیوں کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

ڈی سی کااجتماعی شادیوں کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر؛نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ ساز دھی رانی پروگرام کامیابی کی طرف گامزن ہے۔۔۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی دھی رانی پروگرام کے دوسرے فیز کی اجتماعی شادی بارے اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنرز سنبل جاوید،تیمور خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عکاشہ رسول،پرنسپل کے پی ایس راشد سعید رانا،ویڈیولنک پر اے سیزچودھری اقبال اور مرزا راحیل بیگ بھی موجود تھے ۔ضلعی انتظامیہ،سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام دوسری اجتماعی شادی بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجتماعی شادی کی دوسری تقریب میں نئے جوڑوں،رشتہ داروں سمیت صوبائی وزیر سمیت ارکان اسمبلی شرکت کرینگے ۔ضلع کے 41مستحق جوڑوں کی شادی کے تمام تراخراجات حکومت پنجاب برداشت کریگی،دلہنوں کو جہیز سمیت فی کس ایک لاکھ کی سلامی بھی دی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرسلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تاریخ سازپروگرام ہے ،فی جوڑا ایک لاکھ روپے کی سلامی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے وصول کرسکے گا،نئے جوڑوں اور انکے مہمانوں کو ون ڈش کے تحت کھانا بھی کھلایا جائیگا،ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا خانیوال میں اجتماعی شادیوں کے سیکنڈ فیز کی اس تقریب کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں