مدرسہ کنزالایمان مرکز انوار مصطفی میں نئے تعلیمی سال پر تقریب
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)مدرسہ کنزالایمان مرکز انوار مصطفیٰ کالونی نمبر 2 میں نئے تعلیمی سال کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر ایک پرنور اور ۔۔
روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی ممتاز مذہبی شخصیات، علمائے کرام، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ادارہ کے سرپرست اعلیٰ مفتی عبدالرزاق گولڑوی کا کہنا ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو نہ صرف دینی تعلیم بلکہ اخلاقی تربیت کا بھی مرکز ہوتے ہیں۔تقریب کے آ خر میں ادارہ کے مہتمم قاری غلام مجتبیٰ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور نئے تعلیمی سال کیلئے کامیابی اور ترقی کی دعا کی۔