تنخواہیں نہ ملنے پراحتجا ج ، بیوہ ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا
لودھراں (سٹی رپورٹر )ویسٹ مینجمنٹ سے تنخواہیں نہ ملنے پر دیگر ملازمین کیساتھ احتجاج اور میڈیا کو اپنا دکھ بیان کرنے پر بیوہ کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
متاثر شگفتہ کشش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تین ماہ سے ویسٹ مینجمنٹ میں کام کررہی ہے ، کچھ دن قبل تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا تو مجھے نوکری سے نکال دیا گیا ،میرا قصور یہ تھا کہ میں اپنی تنخواہ مانگی تھی، اب میرے پاس نوکری ہے اور نہ ہی مجھے تین ماہ کی تنخواہ ملی ہے ،میرا کرائے کا مکان اور چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ،دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں،میں کہاں جاؤں۔وزیر اعلیٰ ، کمشنر اور ڈی سی لودھراں سے اپیل ہے کہ مجھے نوکری پر بحال کر کے تنخواہ ادا کی جائے ۔