معدنی ذخائر کاانکشاف، نوجوان نسل کا اعتماد بڑھا،ثاقب خورشید
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے معدنیاتی ذخائر بارے پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم پر انکشاف نے نوجوان نسل کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے ۔۔
کہ زیر زمین پاکستان کے مختلف علاقوں میں معدنیات کا اتنا خزانہ ہے کہ اس انبار کے سامنے شاید قرضے کے پہاڑ نہ ٹھہر سکیں اور آئی ایم ایف کو ہمیں خدا حافظ کہنا پڑے ،یہ نہ صرف وزیر اعظم کی جانب سے سرمایہ کاری کی لامتناعی کوشش کا نتیجہ ہے بلکہ ان کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام کے پختہ ارادے کا عکاس ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
۔