بوگس چیک ،امانت میں خیانت کے مرتکب 2افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
چہلیک پولیس کو ثنا وحید نے بتایا کہ ملزم صہیب نے اڑھائی لاکھ روپے وصول کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کردیئے بقیہ ایک لاکھ روپے کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا جبکہ بی زیڈ پولیس کو محمد حسن نے بتایا کہ ملزم عبدالباسط نے پلاٹ کی خریداری کیلئے ساٹھ لاکھ روپے لئے ملزم نے رقم خورد برد کرلی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔