ایلیمنٹری سکول میں پانچویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 19 ڈبلیو بی مرکز پکھی موڑ میں پانچویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد۔۔۔
سی ای او ایجوکیش ناصر عزیز سمیت تمام مہمانوں نے ٹیچرز وہیڈ ٹیچرز کو شیلڈز، تعریفی سرٹیفکیٹس اور طلبہ میں کیش پرائزز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ڈویژن محمد سعید، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد ناصر عزیز ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(میل) وہاڑی محمد جاوید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل وہاڑی اکبر علی مہمان خصوصی تھے ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز عاشق علی ، طیب جاوید ، محمد عدنان، ہیڈ ٹیچر، اساتذہ، چیئرمین یوسی رانا محمد خالد, محمد منیر نمبر دار، ڈاکٹر محمد زبیر سکول کونسل ممبر اور طلبا کے والدین بھی موجود تھے ۔ سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز نے اے ای او مرکز پکھی موڑ محمد لطیف اللہ کو منفرد انداز میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب ہونے والے ٹیچرز، طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔