سلیکشن بورڈ اجلاس مکمل،ماس کمیونیکشن کی 2سیٹیں خالی

سلیکشن بورڈ اجلاس مکمل،ماس کمیونیکشن کی 2سیٹیں خالی

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس مکمل ، دو کیس ڈیفر، شعبہ ماس کمیونیکشن کی دو سٹیں خالی رہ گئیں تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس کے مکمل رزلٹ جاری کردیئے گئے۔۔۔

جس کے مطابق شعبہ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر فرحان اقبال، انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کی پروفیسرڈاکٹر صبغہ نورین ریاضی کے پروفیسرڈاکٹر فیصل علی اور ریاضی کے پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق بخاری) ریاضی کے پروفیسر ڈاکٹر فضا ظفر، شعبہ شماریات کے پروفیسر آف سٹیٹسٹکس ڈاکٹر صائمہ الطاف، انسٹی ٹیوٹ آف ایگرونومی کے پروفیسر ڈاکٹر احمد نعیم شہزاد، شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ارم بتول اعوان، شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسرڈاکٹر ایم عامر شعبہ فارماسیوٹکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف منتخب ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز میں باٹنی کے انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر صائمہ شہزادی آئی سی ایس کے لیے کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم محبوب احمد انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کمیونیکیشن سٹڈیزڈاکٹر سمیعہ منظور اور انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر عاصمہ صفدر سلیکٹ ہوئیں جبکہ دو سٹیں خالی رہ گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں