چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی،2دکانداروں پر مقدمات
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ الپہ نے بچوں سے جبری مشقت کرانے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔
پولیس کو لیبر انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ دلشاد اور صفدر اپنی دکانوں میں بچوں سے جبری مشقت کراتے ہوئے پائے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔