بوریوالا ، میلسی لائیو سٹاک دفاتر میں اے ڈی آر ایس فارمر ایپ تربیتی ورکشاپس

بوریوالا ، میلسی لائیو سٹاک دفاتر میں اے  ڈی آر ایس فارمر ایپ تربیتی ورکشاپس

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)محکمہ لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے احکامات کی روشنی میں تحصیل بوریوالا اور میلسی کے لائیو سٹاک دفاتر میں ’’ اے ڈی آر ایس فارمر ایپ ’’ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد۔۔۔

 نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی نے کی،شرکاء کو ایپ کی خصوصیات سے موثر استفادہ اٹھانے اور عملی استعمال کی تربیت دی گئی ،تحصیل بوریوالہ تربیتی ورکشاپ میں بیماریوں کی رپورٹنگ اور تشخیص میں ایپ کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا اور تحصیل میلسی کی تربیتی ورکشاپ میں ایپ کے ذریعے لیبارٹری تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی ۔دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک نے ورکشاپس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں