اے سی نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ ایسٹر کا کیک کاٹا،مبارکباد دی
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ایسٹر کے حوالے سے نو گیارہ ڈبلیو بی چرچ میں تقریب کی گئی۔۔۔
جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے ایسٹر کے موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مسیحی ورکرز اور عمائدین کے ہمراہ کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی دلی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اس موقع پر کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم اور فعال حصہ ہے جو نہ صرف سماجی ترقی بلکہ صفائی جیسے اہم شعبے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی ہماری اصل طاقت ہے ۔