ایم این ایس زرعی یونیورسٹی بس کا مظفر گڑھ تک آغاز
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کی بس سروس کا مظفرگڑھ تک آغاز کردیا گیا۔۔۔
بس کی افتتاحی تقریب ضلع کونسل مظفرگڑھ میں ہوئی ۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ کمیٹی عون حمید ڈوگر تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق طلبہ کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست پر مظفرگڑھ کے طلبہ کی آسانی کیلئے مظفرگڑھ سے یونیورسٹی بس چلائی، پنجاب میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہونہار سکالر شپ، لیپ ٹاپ سکیم اور ایم ڈی کیٹ کی کلاسز کا بلا معاوضہ اجراء کیا گیا، مظفرگڑھ میں میرے قائل کرنے پر ادارہ یو لرن نے ڈیجیٹل ایم ڈی کیٹ کلاسز کا بلا معاوضہ اجراء کیا۔تقریب میں اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینہ، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد رجوانہ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔