نمبردار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف بردری
رنگ پور (نمائندہ دنیا )نمبردار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں تقریب ہوئی۔۔۔
جس میں اے ڈی سی آر نے ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا،مہر غضنفر مہدی ترگڑ چیئرمین اورمیاں نعمان خدائی نے صدر کا حلف اٹھایا ۔میاں نعمان خدائی کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کا مقصد نمبر دران کے حقوق اور عوامی مسائل کو ہنگامی بنیاد پر پر حل کرنا ہے ۔غضنفر ترگڑنے کہا کہ ہم ایڈمنسٹریشن مظفرگڑھ کا حصہ ہیں اور ریکارڈ ریکوری دے کر ایڈمنسٹریشن مظفرگڑھ سے نمبر دارون کے بنیادی حقوق ایڈمنسٹریشن سے تحفے میں لیں گے ۔ اے ڈی سی ار کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمیں اپنا تحصیلدار اور پٹواری عزیز ہے ،نمبردار ان سے بھی زیادہ عزیز ہیں ،نمبرداری نظام فعال ہوناعوامی خوشحالی کی طرف بنیادی اقدام ہے ،ہم تحصیلدار اور پٹواری کی رپورٹ نمبر داروں سے لیں گے ۔