میاں چنوں میں آوارہ کتوں کا راج، حملے میں شہری زخمی

میاں چنوں میں آوارہ کتوں  کا راج، حملے میں شہری زخمی

میاں چنوں( تحصیل رپورٹر) آوارہ کتوں کے خوف سے شہری پریشان ، ایک دیہاتی شدید زخمی، فوری کارروائی کا مطالبہ۔۔

میاں چنوں شہر اور مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ، جسکے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، حالیہ واقعے میں گاؤں 13 ایٹ بی آر کے رہائشی محمد نیاز کو آوارہ کتوں نے حملہ کر کے بری طرح زخمی کر دیا، جسے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا، یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی متعدد واقعات ہوچکے ہیں،شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کیخلاف منظم مہم چلائیں ، ویکسی نیشن اور تلفی کے اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں