مختلف وارداتیں،زمیندار کاٹریکٹر، گھروں سے سامان چوری

مختلف وارداتیں،زمیندار کاٹریکٹر، گھروں سے سامان چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتیں، زمیندار کاٹریکٹر، گھروں سے سامان چوری،سکول سے پنکھے ،پائپ غائب ، جیب تراش نے رکشا سوار کا موبائل فون نکال لیا۔

تفصیل کے مطابق احسانپور کے رہائشی سعیداحمد کالرو کا گھر کے باہرکھڑاٹریکٹر مالیتی 28لاکھ چوری ہوگیا۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ بسم اللہ چوک کے زبیرگاذرکے گھرسے ڈنرسیٹ،بجلی کی وائرنگ ودیگرسامان مالیتی 70ہزار،وارڈنمبر6کے اویس ایوب کے مکان واقع نور شاہ سے الیکٹرک وائر،گرینڈرودیگرسامان مالیتی 48ہزار، تھانہ دائرہ دین پناہ میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول جھوک کلاسرہ کے تالے توڑکر پنکھے ،پانی والے پائپ مالیتی 65ہزارروپے چوری ہوگئے ۔وارڈنمبر14ڈی محلہ نورے والا کارہائشی انڈس ہسپتال مظفرگڑھ کا ملازم محمدعلی فریدی جٹ گزشتہ روزبس سے اترکررکشا پر گھرجارہاتھاکہ ریلوے چوک کے قریب جیب تراش اسکی جیب کاٹ کر اس کا قیمتی موبائل فون مالیتی 34ہزارنکال کرفرارہوگیا۔پولیس الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں