میاں چنوں ،ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر نوجوان زخمی

میاں چنوں( تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی، ڈاکو لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق فضل کالونی میں ذرائع کے مطابق فضل کالونی میں ملزم نے سید حماد سے موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر اس کے سینے میں گولی مار دی،زخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر لکانوالہ روڈ پر واقع تاج سٹیل فیکٹری میں تین ڈاکو گھس آئے اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔