بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کربگ کیچ اپ مہم کا افتتاح
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)بگ کیچ اپ مہم کا آغاز، سی ای او ہیلتھ کا بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر افتتاح۔تفصیل کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریسورس سنٹر میں بگ کیچ اپ مہم کی افتتاحی تقریب ہوئی ۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے فیتہ کاٹ کر اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ڈاکٹر فہد وحید کا کہنا تھا کہ یہ مہم 15 جولائی تک جاری رہے گی جس میں پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرایا جائے گا، خاص طور پر وہ بچے جو کورونا وائرس کے دوران ویکسی نیشن سے محروم رہ گئے تھے ، مہم کے دوران سوشل موبلائزرز گھر گھر جا کر والدین کو آگاہی دیں گی، ویکسی نیٹرز بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے ۔ اس موقع پر آگاہی واک بھی کی گئی۔