ڈی پی او کا فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے بورے والا کا دورہ

 ڈی پی او کا فول پروف سکیورٹی  انتظامات کیلئے بورے والا کا دورہ

بورے والا ( نمائندہ دنیا ) ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کا محرم الحرام کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے دورہ، امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزٹ کیا ۔

 ڈی پی او وہاڑی نے بوریوالا اور ساہوکا میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا ڈی پی او وہاڑی نے مجلس اور جلوسوں کے روٹس کے وزٹ کے دوران ان کے منتظمین اور علاقائی امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے پولیس کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور ان کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں امن برقرار رکھنے کے لئے وہاڑی پولیس ہر طرح تیار ہے محرم الحرام کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق کی پابندی پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں