بورے والا:گیس لیکیج‘مسافروں سے بھری ویگن میں آگ

وہاڑی ،بورے والا(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیکیج مسافروں سے بھری ویگن میں آگ لگ گئی ۔۔
مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں ۔نواحی گاوں 259ای بی بوریوالا کے قریب مسافروں سے بھری وین کو آگ لگ گئی نواحی اڈا جملیرا سے مسافر وین بوریوالا آ رہی تھی جب وہ لاہور روڈ چک نمبر 259ای بی کے قریب پہنچی تو وین میں لگے ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ویگن جل کر خاکستر ہو گئی سماجی و شہری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ویگنوں اور ہائی روف گاڑیوں میں ایل پی جی گیس سلنڈر لگے ہوئے ہیں ان گاڑیوں پر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کی قیمتی زندگیاں داو پر لگی ہوئی ہیں ضلعی و تحصیل انتظامیہ ،ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے افسرو اہلکاروں نے فرائض سے غفلت و چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز سے ساز باز ہو کر مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کے استعمال کی کھلی اجازت دے رکھی ہے ۔