ضلع کونسل ‘ 31آبی گزرگاہیں نیلام،کروڑوں روپے کی آمدن
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی بہترین حکمت عملی و ذاتی کاوشوں سے ضلع کونسل کے۔۔۔
زیر انتظام 31آبی گزر گاہوں کی تاریخی نیلامی سے کروڑوں روپے کی آمدن ،ضلع کونسل مظفرگڑھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی نیلامی میں تمام آبی گزر گاہوں کی نیلامی سے ریکارڈ قائم ، نیلامی ضلع کونسل ہال میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ انعم حفیظ بطور نمائندہ ڈپٹی کمشنر،چیف آفیسر انعم معصوم خان ،چودھری خالد محمود ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کی نگرانی میں ہوئی۔ ہیڈ کلرک ضلع کونسل ملک رفیق،کمپیوٹر آپریٹر کامران یوسف نے نیلام کمیٹی کی معاونت کی۔ مڈوالا پتن 4 لاکھ 50 ہزار ،نور والا پتن ایک لاکھ ،بھکری تین لاکھ 50ہزار ، جھوک گلاب شاہ سرکی پتن80 لاکھ، جھگی والا پتن 16لاکھ 50ہزار،گبر ارائیں پتن 18لاکھ، بیٹ باغ شاہ پتن 65ہزار،ہیراں والا 20لاکھ، رنگپورپتن 52لاکھ ، گھٹوئی 4لاکھ 60ہزار،آڑے والا 60ہزار، ٹبہ اور گانگا پتن 50لاکھ، کچ پک اور شہرسلطان کی75لاکھ میں نیلامی جبکہ بنڈہ اسحاق پتن بلند ترین کامیاب بولی 80لاکھ پر پہنچ گیا۔دیگر پتن ہائے بھی ٹھیکیداروں کے مابین مقابلہ بازی کیوجہ سے بلند ترین سطح پر نیلام ہوئے ہیں۔انعم حفیظ کا کہنا تھا کہ کامیاب بولی دہندگان کو پتن ہائے کے قبضے کرا کر دیں گے اور اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے نیلامی کے بہترین انتظامات کرنے پر سی او ضلع کونسل ،ڈی او فنانس اور ہیڈ کلرک ملک رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا۔