دوران ناکا شہری کو تھپڑ مارنے پر کانسٹیبل معطل ، انکوائری شروع

کوٹ ادو(نامہ نگار )ناکا نے دوران شہری کو تھپڑ مارنے پر کانسٹیبل معطل ،محکمانہ انکوائری شروع ۔
کوٹ ادو کے نواحی قصبہ محمود کوٹ میں پولیس تھانہ محمود کوٹ نے محرم الحرام کی سکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں ناکا لگایا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار شہری کو رکنے کو کہا گیا نہ رکنے پر پولیس کانسٹیبل نے شہری کو تھپڑ رسید کردیا ، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل جنید کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرکو مزید انکوائری کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا غیر انسانی سلوک ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔