پورے صوبے میں بھائی چارے کی فضاقائم ہے ، فواد ہاشم

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس سائوتھ پنجاب محمد کامران خان نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کے لئے کوٹ ادو کا دورہ کیا۔۔۔
اور ضلعی انتظامیہ کے آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔انہوں نے 9اور 10محرم کے جلوسوں کے روٹس اور ضلع کوٹ ادو میں منعقد ہونے والی مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات بارے دریافت کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی نے شہر کی مرکزی امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ ہمارا دین امن اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پورے صوبے میں بھائی چارے کی فضا قائم ہے اور سکیورٹی کے منظم انتظامات کئے گئے ہیں۔