ڈی پی او ، ڈی سی لودھراں کاجلوس روٹس کا جائزہ

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او کیپٹن (ر)علی بن طارق اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے سیدی والا میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر دونوں نے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود سکیورٹی و دیگر سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے جلوس کے روٹس پر کیے گئے ، سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے بتایا کہ جلوس کی نگرانی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ جلوس کے روٹس کے اطراف میں واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے افسران بار بار چیکنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورس بھی تیار حالت میں موجود ہے جو فوری رسپانس دے سکتی ہے ۔